قصور (محمد عمران سلفی سے) حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ڈی سی او قصور سلمان غنی کی زیر صدارت گزشتہ روز ٹیکس ڈے کے حوالے سے ضلع کونسل ہال قصور میں”ٹیکس آگاہی ”سیمینار منعقد ہوا۔ جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز محمد زاہد مان ، ای ڈی او فنانس مصدق حسین وٹو ، ای ڈی او ایجو کیشن میاں ذوالفقار علی ، ای ڈی او سی ڈی حامد علی شہزاد ، ای ڈی او ورکس اینڈ سروسز نسیم اختر ،ڈی او ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملک محمد اسلم ، ڈی او سوشل ویلفیئر عباد علی جتالہ ، صدر مرکز انجمن تاجران محمد اکر م مغل ، چیئر مین مرکزی ٹریڈ فیڈریشن آصف علی بھٹی ، صدر ٹریڈ فیڈریشن ڈاکٹر علی صادق ، نائب صدر ٹریڈ فیڈریشن حاجی محمد عامر شیخ ، جنرل سیکرٹری مرکزی ٹریڈ فیڈریشن آصف علی ، سول سوسائٹی کے عہدیداروں ، صحافیوں ، طلباء و طالبات اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔اس موقع پر ڈی سی او قصور سلمان غنی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ٹیکس ڈے منانے کا مقصد عوام میں شعور پیدا کر کے ٹیکس کی ادائیگی کے کلچر کو فروغ دینا ہے کیونکہ ٹیکس ادا کرنا ہم سب کا قومی فریضہ ہے اور ٹیکس کی بروقت ادائیگی سے ہی ٹیکس کا نظام مستحکم کیا جا سکتا ہے ۔ پنجاب حکومت نے ٹیکس جمع کرنے کے منفرد کلچر کو فروغ دینے کیلئے” ریسٹورنٹ انوائس مانیٹرنگ سسٹم ”متعارف کروایا ہے جسے ضلع بھر میں عوام کے تعاون سے کامیاب کیا جائیگا تا کہ ٹیکس کے ذریعے حاصل ہونیوالے وسائل عوام کو تعلیم ، صحت ، ترقیاتی کاموں ،پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور دیگر بنیادی سہولتوں کی فراہمی پر خرچ کئے جا سکیں ۔ڈی سی او نے کہا کہ ہر سطح پر عوام کے شعور اور آگہی کیلئے خصوصی کاوشوں کی اشد ضرورت ہے تا کہ ٹیکس کلچر کو مربوط بنیادوں پر استوار کرتے ہوئے قومی معیشت کو مستحکم کیا جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت رفاہ عامہ اور ترقیاتی منصوبوں پر اربوں روپے خرچ کر رہی ہے تا کہ عام آدمی کا معیار زندگی بہتر ہو سکے ۔ عوام کے ادا کردہ ٹیکس کا پیسہ دیانتداری سے صرف کیا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ریسٹورنٹ انوائس مانیٹرنگ سسٹم کے تحت ”امانت سکیم ”کی شفاف قرعہ اندازی ماہ میں دو بار ہوا کریگی جس سے ملک میں ٹیکس کلچر فروغ پائے گا کیونکہ امن وامان کی بحالی ، شہریوں کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی اور ٹیکس کی وصولی ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے ۔ ڈی سی او نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنی قومی ذمہ داری نبھائیں اور اس سکیم کے تحت ریسٹورنٹس میں کھانا کھانے کی پکی رسید لیں اور انعامات حاصل کریں ۔اس موقع پر انجمن تاجران کے عہدیداروں نے بھی خطاب کیا اور ٹیکس کی اہمیت پر روشنی ڈالی ۔ طلباء و طالبات نے بھی ٹیکس ڈے کے حوالے سے اپنی تقاریر میں ٹیکس کی وصولی کا نظام مزید بہتر بنانیکی ضرورت پر زور دیا ۔ بعدازاں ڈی سی او قصور سلمان غنی نے تقاریر کے ذریعے ٹیکس کی اہمیت اجاگر کرنے پر طلباء و طالبات میں انعامات بھی تقسیم کئے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Salman Ghani
قصور(محمد عمران سلفی سے) ڈی سی او قصور سلمان غنی کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں محکمہ بہبود آبادی کے زیر اہتمام گزشتہ روز اینٹی ڈینگی واک کا اہتمام کیا گیا ۔ جس کی قیادت ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر میاں محمد امجد فاروق نے کی جبکہ اس موقع پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر مسز سمیرا دلاور ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ٹیکنیکل ڈاکٹر شبانہ خالد ، ڈسٹرکٹ ڈیمو گرافر نوید شوکت ، وویمن میڈیکل آفیسر ڈاکٹر عاصمہ قیوم ،پروجیکشنسٹ عمر بشیر دیگر ملازمین اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ ڈینگی واک ضلعی دفتر محکمہ بہبود آبادی بھٹہ چوک سے شروع ہو کر فیملی ہیلتھ کلینک ڈی ایچ کیو ہسپتال قصور پر اختتام پذیر ہوئی ۔ واک کے اختتام پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنے ارد گرد کے ماحول کو خشک اور مکمل طور پر صاف رکھیں تا کہ ڈینگی مچھر سے پھیلنے والی بیماریوں سے محفوظ رہا جا سکے ۔ بعدازاں ڈی او پاپولیشن میاں امجد فاروق نے عوام الناس میں ڈینگی مچھر سے آگاہی کے سلسلہ میں پمفلٹس بھی تقسیم کئے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Kasur Police
نیشل ایکشن پلان کے تحت قصور پولیس کا سرچ آپریشن اور جرائم کی بیخ کنی کے سلسلہ میں فلیگ مارچ قصور(محمد عمران سلفی سے)نیشنل ایکشن پلان کے تحت ضلعی پولیس نے گزشتہ روز دو دیہات میں سرچ آپریشن کیا جبکہ جرائم کی بیخ کنی کے سلسلہ میں فلیگ مارچ بھی کیا گیا۔270 افراد سے انٹیروگیشن اور پوچھ گچھ کی گئی11افراد کوحراست میںلیاگیا۔ قتل ،ڈکیتی اور رابری جیسے سنگین مقدمات میں ملوث 5مجرمان اشتہاریوں کو بھی گرفتار کیا گیا جبکہ 8مختلف قسم کا اسلحہ ناجائز برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ ڈی پی اوقصور سید علی ناصر رضوی نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ جناب انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی خصوصی ہدایات اورآر پی اوشیخوپورہ ریجن کی زیر نگرانی ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف سپیشل مہم کے سلسلہ میں گزشتہ روز تھانہ صدر قصور کے دیہات قادیونڈ اور حویلیاںمیں سرچ آپریشن کیا گیا ۔سرچ آپریشن میں2ڈی ایس پی،8انسپکٹر،12سب انسپکٹر،15اسسٹنٹ سب انسپکٹر،68کانسٹیبل اور 3ایلیٹ کی ٹیموں کے علاوہ لیڈی پولیس پر مشتمل نفری نے مشترکہ طور پر سرچ آپریشن میں حصہ لیاسرچ آپریشن کیلئے دو پارٹیاں انر کارڈن اور اوٹر کارڈن تشکیل دی گئیں۔160 کے قریب گھروں کو چیک کیا گیا270 افرادسے انٹیروگیشن اور پوچھ گچھ کی گئی 11افراد کو حراست میں لیا گیا۔اے کیٹگری کے 3جبکہ بی کیٹگری کے 2مجرمان اشتہاریوں کو بھی گرفتار کیا گیا جبکہ 8مختلف قسم کو ناجائز اسلحہ برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کیا گیا ۔سر چ آپریشن کے بعد جرائم کی بیخ کنی کے سلسلہ میں شہر بھر میںڈ ی ایس پی ہیڈکوارٹر کی قیادت میں تھانہ اے ڈویژن ،بی ڈویژن ،محافظ فورس اور ایلیٹ ٹیموں سمیت بھاری نفری کے ساتھ فلیگ مارچ بھی کیا گیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قصور(محمد عمران سلفی سے) قصور میں جعلی زرعی ادویا ت اور کھاد کا دھند دہ عروج پر انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئی کسانوں کو لاکھوں کا ٹیکہ جبکہ حکومت پنجاب کی طرف سے قائم کر دہ مرکز خر ید اری گند م زمیند اروں اور کاشتکارواں کے لئے مسئلہ بن گئی زمیند اروں کی کثیر تعداد نے ان مرکز پر عدم اعتماد کا اظہار کر تے ہوئے اقربا ء پروری اور من پسند افراد کو نوازنے کے لئے ایویزں کردہ لسٹوں میںجائز اور حق دار کو نظر انداز کر دیا جس سے بند ر بانٹھ کی بدترین مثال قائم کردی گئی کاشتکاروں و زمیند اروں کا اس ناانصافی پرشدید احتجاج وزیراعلی پنجاب ،کمشنر لاہور ڈسٹرکٹ فورڈ کنٹرولر اور ڈی سی او قصورکو فوری طور نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق قصور میں جعلی زرعی ادویات کھا د کا دھند دہ عرج پر کسانوں کو لاکھوں کا ٹیکہ روا ں سال حکومت پنجاب کی طرف سے قائم کر دہ مرکز خر ید کر دہ گندم زمیند اروںاور کاشتکاروں کے لئے وبال جان بن گیا جس پر زمینداروں کی کثیر تعداد نے ان مرکز پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اقر اباء پر وری اور من پسند افراد کو نوازنے کے لئے ایویزاں کر دہ لسٹوں میں جائز اور حقداروں کو نظر انداز کر دیا جاتا ہے جس سے بند ر بنٹھ کی بد ترین مثال قائم کر دی گئی ہے جس پر کاشتکارواں اور زمینداروں نے اس ناانصافی پر شد ید احتجاج کر تے ہوئے اعلی احکام سے فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قصور(محمد عمران سلفی سے)فیصل کالونی چونیاں میں گھر میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی،لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا،تفصیلات کے مطابق فیصل کالونی چونیاں کا رہائشی سید ریاض حسب معمول اپنے اہل خانہ کے ساتھ گھر میں موجود تھاکہ شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی ،دیکھتے ہی دیکھتے پورا گھر آگ کی لپیٹ میں آگیاجس سے گھر میں موجود لاکھوں روپے کا قیمتی سامان جل کرخاکستر ہوگیا، ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قصور(محمد عمران سلفی سے)احاطہ کچہری میں عدالت میں پیشی کے لئے آنے والی دو پارٹیوں اور وکلاء میں تصادم کے نتیجہ میں پانچ افراد زخمی، احاطہ کچہری میدان جنگ کا منظر پیش کرنے لگا، جھگڑے کے بعدوکلاء نے احتجاج کرتے ہوئے ہڑتال کردی،تفصیلات کے مطابق ضلع کچہری قصور میں سول جج کی عدالت میں پیشی پر آنے والے دو فریقین کی آپس میں تکرار ہوگئی اور بات ہاتھاپائی تک جاپہنچی،لڑائی جھگڑے کے دوران محمد حسین ،حبیب اللہ ،محمد سلیم وغیرہ سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے، جس پروکلاء نے فریقین کی بدتمیزی اور جھگڑے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ہڑتال کردی، ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قصور(محمد عمران سلفی سے)ڈرگ کنٹرولر قصو رنے ویٹرنری سٹور کو سیل کر دیا جبکہ اشفاء میڈیکل سٹور کو اڑھائی لاکھ روپے کا جر مانہ عائد کردیا، غیرمعیاری اور ناقص ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جارہی ہے، تفصیلات کے مطابق ڈرگ کنٹرولر قصور ثناء اللہ سیف نے ڈی سی اوقصور کے حکم پرکارروائی کرتے ہوئے کمبوہ ویٹرنری سٹور کوٹ رکندین کوسیل کردیا، جبکہ چالان کئے گئے الشفاء میڈیکل سٹور کو ڈرگ کورٹ کی طرف سے ا ڈھائی لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنا پڑا،
محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آ باد للیانی(رجسٹرڈ) 0300,7575126/0334/0313