قصور کی خبریں 18/6/2016

Kasur

Kasur

رمضان المبارک کے دوران شہریوں کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ڈی پی اوقصور
قصور (محمد عمران سلفی سے) ڈی پی اوقصور سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ قصور پولیس کی رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے دوران شہریوں کیلئے فول پروف حفاظتی انتظامات کرنا اولین ترجیح ہے ۔قصور پولیس کے بہترین حفاظتی انتظامات کے باعث رمضان المبارک کا پہلا عشرہ الحمد اللہ بخیر و عافیت سے اختتام پذیر ہواہے انہوں نے کہا کہ شہر کے داخلی /خارجی راستوں پر ہر گاڑی کو مکمل چیکنگ کے بعد داخلے کی اجازت دی جارہی ہے ۔رمضان بازاروں،دسترخوانوں،مساجد و امام بارگاہوں ، رہائشی آبادیوں اور حساس مقامات کے اردگرد سرچ آپریشن کیے جارہے ہیں ۔تما م ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ علاقہ میں مساجد و امام بارگاہوں کو خود دورہ کریں گے اور حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیں ۔انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران زیادہ سے زیادہ پولیس نفری عوام کی جان و مال کی حفاظت کیلئے ڈیوٹی پر لگائی گئی ہے اس سلسلہ میں سحری و افطاری اور نماز تراویح کیساتھ ساتھ نمازوں کے پانچوں اوقات پولیس کے جوان و افسران ،قومی رضا کار اور وولنٹیر سمیت 1930افسران و اہلکاران چاق وچوبند ہوکر فرائض سرانجام دے رہے ہیںجبکہ ضلعی پولیس کی کل نفری 2138ہے ۔وہ گزشتہ روز رمضان بازار ریلوے اسٹیشن کے وزٹ کے موقع پرمیڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کررہے تھے اس موقع پر ڈی ایس پی سٹی عبدالقیوم گوندل اور ایس ایچ او اے ڈویژن انسپکٹر اشفاق حسین کاظمی بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پھلوں اور سبزیوں کی بولی کے عمل میں شفافیت سے مختلف اشیاء کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہوئی ہے ‘عمارہ خان
قصور(محمد عمران سلفی سے)ڈی سی او قصور عمارہ خان اور ڈی پی او سید علی ناصر رضوی کا سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ ‘پھلوں ، سبزیوں اور دیگر اشیاء کی قیمتوں کا جائزہ لیا ۔تفصیل کے مطابق ڈی سی او عمارہ خان اور ڈی پی او سید علی ناصر رضوی نے گزشتہ روز سبزی و فروٹ منڈی قصور کا دورہ کیا ۔اس موقع پر انہوں نے پھلوں اور سبزیوں کی بولی کے عمل کا جائزہ لیا ۔ڈی سی او عمارہ خان نے بتایا کہ پنجاب حکومت نے گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں عام آدمی کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کیلئے اربوں روپے کی سبسڈی دی ہے جس کے ثمرات عام آدمی تک پہنچانے کیلئے ضلعی حکومت دن رات کوشاں ہے ۔ منڈیوں میں پھلوں اور سبزیوں کی بولی کے عمل میں شفافیت پیدا کر کے روز مرہ کی اشیاء کی قیمتوں میں اعتدال پیدا کیا جا رہا ہے تا کہ ناجائز منافع خوروں کو انکے مذموم مقاصد میں کامیابی حاصل نہ ہو سکے ۔ ڈی سی او نے مارکیٹ کمیٹی کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر پھل و سبزی کے ریٹ پر نظر رکھیں اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ مارکیٹ میں کسی قسم کی مصنوعی قلت پیدا نہ ہو۔ انہوں نے آڑھتیوں کو ہدایت کی کہ وہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں پھلوں و سبزیوں کی مقررہ قیمتوں پر فروخت کو یقینی بنائیں تا کہ عوام الناس کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جا سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آل پرائیویٹ سکولز آرگنائزیشن پاکستان نے پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کے خلاف لانگ مارچ کی دھمکی دے دی
قصور(محمد عمران سلفی سے)آل پرائیویٹ سکولز آرگنائزیشن پاکستان نے پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کے خلاف لانگ مارچ کی دھمکی دے دی تفصیلات کے مطابق گذشتہ دنوں پنجاب بھر سے آنے والے پرائیویٹ سکولز مالکان اور اساتذہ نے لبرٹی چوک لاہور میں پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کی پالیسیوں کے خلاف دھرنا دئیے رکھا جسے بعد ازاں مسائل کے حل کی یقین دہانی کے بعد ختم کردیا گیا ۔آل پرائیویٹ سکولز آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر عبدالجبار تسنیم باری نے بتایا کہ پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن میں فیز 10کے سکولوں کیلئے ایک کلو میٹر والی شق لگا کر لاکھوں مستحق بچوں کا تعلیمی مستقبل تاریک کردیا ہے انہوں نے کہا کہ گذشتہ دنوں ہم نے لبرٹی چوک میں دو دن احتجاجی دھرنا دئیے رکھا ۔اس موقع پر اعلیٰ احکام نے ہمیں یقین دہانی کروائی کہ فیز 10کیلئے ایک کلو میٹر والی شق کو ختم کردیا جائے گامگر اب کرپٹ چئیرمین ایجوکیشن فائونڈیشن نے بڑی ڈھٹائی سے انکار کردیا ہے انہوں نے کہا کہ ہم وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے اپیل کرتے ہیں کہ اپنی مصروفیات سے وقت نکا ل کر اس معاملے کا نوٹس لیں تاکہ سکول مالکان آپ کے ویژن کے مطابق پڑھو پنجاب بڑھو پنجاب کے نعرے کو سچ ثابت کر سکیں ۔انہوں نے کہا کہ ہمارا صبر کا پیمانہ اب لبریز ہو چکا ہے کہ اگر ہمارے مطالبات نہ مانے گے تو ہم اپنے سکولوں کے لاکھوں بچوں اور ہزاروں اساتذہ کے ہمراہ مال روڈ پر لانگ مارچ کرینگے ۔ جو مطالبا ت کی منظور ی تک جاری رہے گا۔

Kasur

Kasur

Kasur

Kasur

Kasur

Kasur

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آ باد للیانی(رجسٹرڈ)
0300,7575126/0334/0313