قصور: ڈاکوؤں نے شہریوں کو نقدی و زر سے محروم کر دیا

Robbery

Robbery

قصور (جیوڈیسک) قصور اور اس کے نواح میں ڈکیتی، راہزنی اور چوری کی وارداتوں میں ڈاکو نقدی، موٹرسائیکلیں اور موبائل فونز چھین کر لے گئے تفصیلات کے مطابق پتوکی ہلہ روڈ پر موٹرسائیکل سوار جاوید اقبال کو ڈاکوؤں نے اسلحے کی نوک پر روک کر ستر ہزار روپے، کوٹ رادھاکشن کے نواح پل نہر اوتاڑ کے قریب رفاقت علی سے ساٹھ ہزار روپے اور موبائل فون اورکوٹ اعظم خان قصور کے قریب حسیب احمد کو روک کر نقدی، موبائل فون اورموٹرسائیکل سے محروم کر دیا۔