قصور: ڈکیتی چوری کی وارداتیں، شہری مال وزر سے محروم

Kasur

Kasur

قصور (جیوڈیسک) موٹر سائیکل اور موبائل فون چھین کر لے گئے۔ تفصیلات کی مطابق قصور کھڈیاں روڈ فتح پور کے قریب ڈاکو موٹر سائیکل سوار محمد رفیق کو روک کر موبائل فون اور ایک لاکھ روپے چھین کر لے گئے۔ نواحی گاؤں موضع پوچکے کے قریب موٹر سائیکل سوار شہباز قیصر کو ڈاکوؤں نے روک کر نقدی اور موبائل فون سے محروم کر دیا۔

نواحی گاؤں ملوکی کے قریب ڈاکوؤں نے کھیتوں میں کام کرنے والے محمد عمران کو ایک لاکھ روپے اور موبائل فون سے محروم کر دیا۔ کوٹمراد خاں میں باہر کھڑی محمد شریف کی موٹر سائیکل نامعلوم چور لیکر فرار ہوگئے ۔پولیس مصروف تفتیش ہے