قصور (جیوڈیسک) قصور اور اس کے نواح میں ڈکیتی، راہزنی اور چوری کی وارداتوں میں ڈاکو نقدی، موبائل فونز، اسلحہ، موٹر سائیکلیں اور دیگر قیمتی سامان چھین کر لے گئے
تفصیلات کے مطابق سٹی پتو کی کے علاقہ بھیڈیاں میں مقدمہ کے مدعی توصیف الفرقان نے مقدمہ درج کرایا کہ وہ پیٹرول پمپ پر موجود تھے کہ کار میں سوار آنے والے پولیس کی وردیوں میں ملبوس ملزموں نے انہیں اپنے دفتر میں یرغمال بنا یا اور تین لاکھ کی نقدی وغیرہ چھین کر لے گئے۔
محمد ریاض کی پھولنگر کے مین بازار جبکہ سعید اقبال ملک کی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال قصور کے باہر کھڑی ہوئی موٹر سائیکل نا معلوم چور لے اڑے۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔