قصور (بیورو رپورٹ) “جی او شیرا “صوبائی سیکرٹری سکولز اور ڈی سی او قصور کے حکم پر اسسٹنٹ کمشنر قصور نے قبضہ گروپ سے گورنمنٹ کی 72 دوکانیں واگزار کروا لیں۔ تفصیل کے مطابق عرصہ تقریباً تیس سال سے گورنمنٹ حنفیہ اسلامیہ ہائی سکول فار بوائز کی 72دوکانوں پر قابضین نے ناجائز قبضہ کر رکھا تھا ۔سکول انتظامیہ نے متعدد بار ان دوکانوں کا قبضہ واپس لینے کی کوشش کی مگر اس میں کامیابی نہ مل سکی۔ جس پر صوبائی سیکرٹری سکولز نے ڈی سی او قصور عمارہ خان کو یہ ذمہ داری سونپی کہ وہ گورنمنٹ کی ان 72دوکانوں کا قبضہ واگزار کروا کر سکول انتظامیہ کے حوالے کریں جس پر اسسٹنٹ کمشنر قصور محمد شاہ رخ نیازی نے گزشتہ روز پولیس انتظامیہ کے ساتھ ملکر کاروائی کرتے ہوئے ان 72دوکانوں کا قبضہ حاصل کر کے دوکانیں سکول انتظامیہ کے حوالے کر دی ہیں ۔واضح رہے کہ یہ دوکانیں سٹی قصور کی ایک اہم شاہراں پر نیشنل بینک چوک میں واقع ہیں اور ان کی مجموعی مالیت کروڑوں روپے ہے اور قابضین عرصہ دراز سے ان دوکانوں پر ناجائز قابض تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قصور (بیورو رپورٹ) ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹرقصور نادرا آفس ریلوے پھاٹک برانچ رائے وقاص احمدبھٹی نے کہا ہے کہ کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈمیرٹ پربنائے جارہے ہیں، (ب )فارم ہو یاڈبل شناختی کارڈ شہری جائزکام کیلئے میرے پاس آئیں،عملہ کے متعلق شکایات کیلئے میرے دفتر میں مجھ سے رجوع کریں، وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان،ڈی جی نادرا کے حکم پر افغان مہاجرین کیلئے شناختی کارڈ بھی پراسس کئے جاتے ہیں ، عملہ خوش اخلاق ہے اورشہریوں سے اچھے انداز میں پیش آتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے صدریونین آف جرنلسٹس ،پریس کلب قصور عطاء محمد قصوری ، ایڈیشنل سیکرٹری حاجی عمران شہزاد انصاری نائب صدرپاکستان میڈیا کونسل قصور سے ملاقات میں کیا ، انہوں نے کہا کہ قصور شہر کے لوگ بہت پیار کرنیوالے ہیں، ملازمین کیلئے ٹرانسفرڈ وپوسٹنگ روٹین کاحصہ ہوتی ہے تاہم خواہش ہے کہ میں میرٹ پراچھے کام کرکے جاؤں تاکہ یہاں کے شہری مجھے میرے اچھے کاموں کی وجہ سے یاد رکھیں، رائے وقاص احمدبھٹی نے بتایا کہ دہشت گردی اور بدامنی نے ملک کی قمر توڑ دی ہے ،اب کمیوٹرائزڈسسٹم میں تمام کوتاہیوں اور لوگوں کی چالاکیوں کومنظرعام پر لایا جارہا ہے ،شہری اس سلسلہ میں حکومت اور نادرا حکام سے مکمل تعاون کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
MPA FAROOQ
قصور(بیورورپورٹ )پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ایم این اے قصور میاں فاروق احمد انصاری نے کہا کہ تحریک احتساب شروع ہو نے سے پہلے ہی (ن) کے درباری خواجہ سعد رفیق کی چیخیں نکلناشروع ہو گئی ہیں ،نوازشریف کا احتساب سب سے پہلے ہو گا ،(ن) لیگ کے درباریوں کے منہ سے جاگ بہنا شروع ہو گئی ہے ، قوم سب چوروں اور لیٹروں کا کڑا احتساب چا ہتی ہے ،خواجہ سعد رفیق وہ دن یا د کریں جب صبح وشام تحریک انصاف میں شمولیت کے لیے منتیں کر تے تھے ۔انہوں نے کہا کہ خواجہ سعد رفیق کسی دوسر ے کے بارے میں بات کر نے سے پہلے اپنے گربیان میں جھانکیں ،خواجہ سعد رفیق اپنا دماغ کا علاج کروایں کیوں کہ ان کی یاداشت کمزور ہو چکی ہے کہ جنرل ضیا ء الحق کی گو د میں نواز شریف نے پرورش پائی ،دوسروں کو مشورے دینے کی بجا ئے خواجہ سعد رفیق ریلوے کی حالت درست کر نے کی طر ف توجہ دیں،صحافیوں سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ پوری (ن) لیگ کی لیے عمران خان ہی اکیلا ہی کا فی ہے ، موجودہ چوروں اور لیٹروں کا ٹولہ احتساب سے سخت خوفزدہ ہے اس لیے ان کے پیٹ میں مروڑاٹھ رہے ہیں، نواز شریف اور شہباز شریف کے دماغ پردھر نا اثر کر گیا ہے ان کو سوتے جا گتے دھرنوں کے ہی خواب آرہے ہیں،جمہوریت کو نواز شریف کی بادشاہت سے خطرہ ہے ،(ن) لیگ نے ہمیشہ چور دروازے سے اقتدار حاصل کیا ہے ،پاکستان20کروڑعوام کا ملک ہے (ن) لیگ اپنی مرضی کا نظام چا ہیتی ہے کہ جس میں جتنی مرضی لوٹ مار کی جا ئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
MPA MANZOR ANSARI
قصور(بیورورپورٹ )انصار موومنٹ پاکستان کے جنرل سیکرٹری پنجاب وامیدوار برائے ایم پی اے منظور احمد انصاری نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور دیگر معتدل حالات کے باوجود غذائی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ پنجاب حکومت کے لئے لمحہ فکریہ ہے عام آدمی کی پہنچ سے سبزیاں اور دالیں بھی دور ہو گئی ہیں۔ حالات کے پیش نظر عوام میں تشویش کی لہر دور گئی ہے پنجاب حکومت کی پرائس کنٹرول کمیٹیاں عملی طور پر ناکام ہو گئی ہیں۔ یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کا صحت، تعلیم، زراعت، قبرستان کے فنڈز کو اورنج لائن منصوبے پر خرچ کر کے صوبے کا سارا نظام درہم برہم کر دیا ہے جو حکومت عوامی حامل کے فنڈز اپنے مفاد کے منصوبوں پر خرچ کرے وہ عوامی نہیں ہوسکتی، شوباز حکمران ایسے منصوبوں پر توجہ دے رہے ہیں جن کی چمک دھمک عوام کو متاثر کر سکے لیکن باشعور عوام حکمرانوں کی شو بازیوں میں نہیں آئیں گے۔ حکومت سستی شہرت حاصل کرنے کے لئے روز نئے اعلانات کرتی ہے مگر عوام فاقوں سے مررہے ہیں یہ ہی وجہ ہے کہ عوام حکومتی اقدامات کے خلاف سراپا احتجاج ہیں، منظور احمد انصاری نے مزید کہا کہ مہنگائی، بیروزگاری کے ستائے لوگ حکمرانوں کو کوس رہے ہیں۔ حکومت نے ابھی تک عوام کو ریلیف پہنچانے والا کوئی بھی اقدام نہیں کیا صرف سڑکوں اور پلوں کی مد میں قوم کا قیمتی سرمایہ ضائع کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
PFP
قصور(بیورورپورٹ )پاکستان فلاح پارٹی ٹریڈ ونگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمود الہی چشتی نظامی نے کہا ہے کہ زرعی ملک ہونے کے باوجود اربوں ڈالر خوراک کی درآمد پر خرچ کئے جا رہے ہیں خورنی تیل، دالیں اور دودھ سے بنی مصنوعات کی درآمدات پر 5 ارب 39 کروڑ خرچ کر کے حکومت نے بیڈ گورننس کی بدترین مثال قائم کی ہے ، حکومت ہرمحاز پرناکام ہوچکی ہے ، پاکستان فلاح پارٹی حکومتی ناکامیوں پر عنقریب وائٹ پیپر شایع کرے گی،یہاں چوہدری سمیع اللہ جٹ، کے ہمراہ ہنگامی پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ ایک زرعی ملک ہونے کے باوجود جہاں 70 فیصد آبادی کا تعلق زراعت ہے۔ یہ وسیع شعبہ کس طرح حکومتی لاپروائی اور غفلت کا شکار ہے۔ گندم، چاول، گنا، دالیں ، سبزیاں اور دیگر اجناس پورے ملک میں کاشت ہوتی ہیں اور کئی برسوں سے ہماری فصلیں بھی اچھی رہی ہیں۔ دودھ دینے والے جانوروں اور دودھ کی پیداوار میں ہمارا ملک ٹاپ ٹین ممالک میں شامل ہے اس کے باوجود ہر سال اربوں روپے خوراک، دودھ سے بنی اشیاء خوردنی تیل اور دالوں کی دوسرے ممالک سے درآمد پر خرچ ہو رہے ہیں۔ لیکن حکمرانوں کی آنکھیں کھل نہیں رہیں کسانوں کو پیکج دینے کے نام پر لالی پاپ دیا جا رہا ہے ۔ عملی اقدامات نہ ہونے کے برابر ہیں۔