قصور:ٹریفک کے مختلف حادثات میں ایک جاں بحق، 2 زخمی

Kasur

Kasur

قصور (جیوڈیسک) ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں سرکاری کالج کا نائب قاصد جاں بحق اور دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ایلیمنٹری کالج چونیاں کا نائب قاصد عاقب علی حسب معمول چھٹی کے وقت باہر نکل کر اپنے گھر کی جانب جا رہا تھا کہ پیچھے سے آنے والے نا معلوم موٹر سائیکل سوار نے اسے ٹکر دے ماری جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

اسی طرح کھارا روڈ کا سلامت علی اور سندھو پورہ کا رہائشی محمد حمزہ دونوں اپنی اپنی موٹر سائیکلوں پر قصور کی جانب آ رہے تھے کہ آپس میں ٹکرا گئے۔ جس کے نتیجہ میں دونوں شدید زخمی ہو گئے۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔