قصور (جیوڈیسک) قصور ویڈیو اسکینڈل کے ملزم تنزیل الرحمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم تنزیل الرحمان آج گائوں گیا، جہاں لوگوں کو دھمکیاں دینے پر اس کاجھگڑا ہوگیا ، مقامی لوگوں نے تنزیل الرحمان کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اسلحہ لہرانے اور لوگوں کو دھمکیاں دینے پر تنزیل الرحمان کو گرفتار کیا گیا ہے، ملزم تنزیل الرحمان نےمرکزی کیس میں 30 اگست تک عبوری ضمانت کرارکھی تھی۔