قصور (جیوڈیسک) بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے گروہ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، تھانہ گنڈا سنگھ والا میں درج مقدمات کی تعداد 8 ہو گئی۔
ایس ایچ او تھانہ گنڈ اسنگھ والا طارق چیمہ کی مدعیت میں درج کیے گئے مقدمہ وڈیو کلپ کے شواہد کے تحت درج کیا گیا ہے۔یہ مقدمہ ملزم عبدالمنان کے خلاف درج کیا گیا ہے۔
حسین خان والا کے شہریوں میں پائے جانے والے خوف اور مدعیوں کے سامنے نہ آنے کی وجہ سے پولیس حکام نے یہ مقدمات اپنی مدعیت میں درج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔