لاہور (جیوڈیسک) قصور وڈیو اسکینڈل کیس سے متعلق پولیس نے 4 ایف آئی آرز کا حتمی چالان انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں جمع کروا دیا۔
چالان میں کہا گیا کہ مرکزی ملزم تنزیل الرحمن، عتیق الرحمن اور اختر شیرازی نے کسی سے بدفعلی نہیں کی جبکہ ملزمان پر کسی سے بھتہ مانگنے کا الزام بھی ثابت نہیں ہوا۔
چالان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ تینوں ملزمان پر صرف شہریوں کو ڈرانے دھمکانے کا الزام ثابت ہوا ہے۔
پولیس کی جانب سے 4 ایف آئی آرز کے چالان میں مرکزی ملزم سمیت 3 ملزمان کو بے گناہ قرار دیدیا جن ایف آئی آرز کا چالان پیش کیا گیا۔
ان میں ایف آئی آر نمبر 190، 191، 192 اور 201 شامل ہیں۔ عدالت نے حتمی چالان آنے کے بعد فریقین کے وکلا کو آئندہ سماعت پر بحث کرنے کا حکم دیدیا۔