قصور (بیورورپورٹ) کشمیریوں کا وجود تسلیم کئے بغیر دنیا میں امن ممکن نہیں ہو سکتا، پاکستانی حکمرا ن کشمیری بھائیوں کیلئے خاموش تماشائی کا رول ادا کر نے کے سواء کچھ نہیں کر رہے ۔اسمبلیوں میں بیٹھے لوگ پارٹی اور پارٹی قیادت کی بجائے رسول اللہ کے وفاداربنیں 2018ء کے انتخابات میں ووٹ کی پرچی سے سیاسی ماحول کو تبدیل کریں گے نظام مصطفےٰ ہماری منزل ہے مذہبی طبقہ اپنے فرائض منصبی سے کوتاہی کا مرتکب ہو گا تو عوام کا اعتماد ان سے اٹھ جائے گا ۔ ان خیالات کا اظہار تحریک لبیک یا رسول اللہ ﷺ کے مرکزی چئیر مین علامہ مفتی خادم حسین رضوی نے قصور میں منعقدہ ” لبیک یا رسول اللہ کانفرنس” کے ہزاروں شرکاء خطاب کرتے ہوئے کیا، مفتی فاروق الحسن قادری،غازی عامر چیمہ شہید کے والد پروفیسر نذیر چیمہ،غازی تنویر قادری کے بڑے بھائی اور قصور کے رہنماؤں محمد زاہد عطاری ،قاری محمد عمر رضوی ،مفتی محمد افضل امجدی ،ڈاکٹر انجم رشید،مفتی فیاض احمد انصاری و دیگر نے کہا کہ مغرب پوری طاقت سے اسلام کے درپے ہے لیکن غیرت مند مسلمان ماؤں نے اپنے بچوں کو اللہ رسول کے نام کی لوریاں دی ہیں حضور ﷺ کی محبت ہماری گھٹی میں شامل ہے، اس موقع پر اہلسنت تنظیمات کے قائدین، علماء و مشائخ کی بڑی تعداد کانفرنس میں شریک تھی اس موقع پر سیکیورٹی کا خصوصی اہتمام کیا گیا تھا پولیس کی بھاری نفری موجود رہی۔
قصور(بیورورپورٹ )قصور اور گردونواح میں بدترین لوڈشیڈنگ،شہری وخواتین ازیت میں مبتلاء ،شہر میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ12گھنٹے تک پہنچ گیا، دیہاتوں میں مسلسل چار چار گھنٹے بجلی بند رہنا معلوم بن گیا، وزیرپانی و بجلی کے احکامات ہوا میں اڑا دئیے گئے،خواتین کا ماتم ، تفصیلات کے مطابق قصور شہر ، گلبرگ کالونی ، بھٹہ چوک ،نورشاہ ولی، ڈسٹرکٹ ہسپتال ،شہباز خان روڈ،رکن پورہ ،کھارہ روڈمیں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے،دوسری جانب مصطفی آباد للیانی اور اس کے نواحی دیہات کھارا،بھلو، وڈانہ، لکھنیکے، کتلوہی کلاں و خورد ، سرہالی کلاں و خورد،وہیگل، آبراہیم آباد، بیدیاں، چھٹیانوالہ، دفتوہ، ستوکی، پکی حویلی ودیگر دیہات میں واپڈا کی بد ترین غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا، 132کے وی کا گریڈ اسٹیشن مصطفی آباد 18فیڈرز پر مشتمل ہے جہاں پر دس فیڈر مختلف فیکٹرویوں کو چوبیس گھنٹے بجلی مہیا کرتے ہیں جہاں پر نہ تو لوڈشیڈنگ ہوتی ہے اور نہ ہی آر سی سی، جبکہ 8لوکل فیڈر ز میں8گھنٹے کی لوڈشیڈنگ جبکہ آر سی سی کے نام پر کئی کئی گھنٹے بند کرکے لوڈشیڈنگ کے دورانیہ کو 16سے 20گھنٹے تک پہنچا دیا جاتا ہے، قصور اور گردونواح میں بدترین لوڈشیڈنگ،شہری وخواتین ازیت میں مبتلاء ،شہر میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ12گھنٹے تک پہنچ گیا، دیہاتوں میں مسلسل چار چار گھنٹے بجلی بند رہنا معلوم بن گیاغیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، معمولات زندگی معطل کاروبار ٹھپ ہو گئے ہیں۔
قصور(بیورورپورٹ)پاکستان مسلم لیگ ن کے ایم پی اے و چےئرمین چیف منسٹر انسپکشن ٹیم پنجاب محمدیعقوب ندیم سیٹھی نے کہا ہے کہ عوامی خدمت پاکستان مسلم لیگ (ن) کا نصب العین ہے۔ ملک میں ترقی و خوشحالی کا قیام پاکستان مسلم لیگ (ن) کا ایجنڈا ہے۔ ملک کے تمام علاقوں کو یکساں ترقی یافتہ بنانامسلم لیگ (ن) کے منشور میں شامل ہے ،شہریوں کا سرکاری سطح پر بہترین علاج معالجہ حکومت کا اولین مقصد ہے،ڈسٹرکٹ ہسپتال قصور میں نمایاں تبدیلیوں کا آغاز ہوچکا ہے،دن رات محنت کرکے ڈی ایچ کیو ہسپتال کو پنجاب کا بہترین ہسپتال بنائیں گے، جس کے لئے تمام ادارے اور ہیلتھ کونسل اور انکے ممبران ہمہ وقت کوشاں ہیں،وزیراعظم پاکستان میاں محمدنواز شریف اور وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی زیرقیادت حکومت تعلیم ، صحت ، پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے۔ مقامی نمائندوں کو چاہیے کہ وہ اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے عوام کی خدمت کواپنا نصب العین بنائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں میڈیا سے خصوصی ملاقات میں کیا انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں تمام سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ، خوبصورت بلڈنگ کیساتھ ساتھ تمام طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ،ڈاکٹرزاور پیرامیڈیکل سٹاف پورا کرنے کیساتھ ساتھ ادویات بھی مفت دی جارہی ہیں ، سب کو متحد ہو کر قصور کے مسائل کو حل کرنا ہوگاکیونکہ وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کوقصورسے بہت زیادہ لگاؤ ہے۔ انہوں نیقصورضلع کی ترقی و خوشحالی کیلئے شاندار ترقیاتی پراجیکٹس دئیے ہیں جن میں بائی پاس پراجیکٹ ،، ڈی ایچ کیو ہسپتال کی اپ گریڈیشن ، گائنی کمپلیکس اور دیگر کئی منصوبے شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے انتہائی شکر گذار ہیں کہ انہوں نے ہمارے اوپر اعتماد کیا اور ہمیں عوام کی خدمت کا موقع دیا،میں اور حاجی نعیم صفدر انصاری سمیت سب متحد ہو کرقصورضلع کی ترقی کے لئے دن رات محنت کریں گے، عوامی خدمت پاکستان مسلم لیگ (ن) کا نصب العین ہے۔ ملک میں ترقی و خوشحالی کا قیام پاکستان مسلم لیگ (ن) کا ایجنڈا ہے۔ ملک کے تمام علاقوں کو یکساں ترقی یافتہ بنانامسلم لیگ (ن) کے منشور میں شامل ہے، محمدیعقوب ندیم سیٹھی نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ محمد شہبازشریف کی قیادت میں ملک ترقی و خوشحالی کی جانب گامزن ہے اور وہ دن دور نہیں جب ہم ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑے ہوں گے، ملک کا مستقبل روشن ہے ۔ مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے ملک کو اندھیروں سے نکال کر اُجالوں کے راستوں پر ڈال دیا ہے۔ملک میں جاری منصوبوں کی بدولت خوشحالی اور ترقی کے نئے دور کا آغازہونے والا ہے جس سے ملکی معیشت بہتر ہوگی اور عوام کا معیار زندگی بلند ہو گا۔
قصور(بیورو رپورٹ)عطائی ڈاکٹروں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا ، جعلی ادویات کی تیاری اوراس دھندے میں ملوث انسانیت دشمنوں کو نشان عبرت بنادیا جائیگا ، عطائی ڈاکٹروں اور جعلی ادویات بنانے والی فیکٹریوں اور غیر معیاری ادویات بیچنے والے میڈیکل سٹوروں کیخلاف وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ،ہمارے ڈرگ انسپکٹرزدن رات جگہ جگہ چھاپے مارنے میں مصروف ہیں عوام کو بھی چاہئے کہ جعلی ادویات اور عطائی ڈاکٹروں کیخلاف اپنی آواز بلند کر یں ، ان خیالات کا اظہارچیف ایگزیگٹیو آفیسرہیلتھ اتھارٹی قصور ڈاکٹر عبدالمجیدنے صدریونین آف جرنلسٹس عطاء محمدقصوری سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ میر ے اور ڈرگ انسپکٹر کے دروازے چوبیس گھنٹے عوام کیلئے کھلے ہیں، عوام ہیلپ لائن پر بھی کال کر سکتے ہیں بتانے والے کا نام راز میں رکھا جائے گا۔جعلی ادویات بیچنے والے اور فیکٹریوں میں جعلی ادویات تیار کرنے والے سماج دشمن ہیں ان کیخلاف ہر طرح کی کارروائی عمل میں لائی جائیگی، ڈاکٹر عبدالمجیدکا کہنا تھا کہ انسانیت کی خدمت کرنا ہماری اولین ترجیح ہے اور ہم اپنی ہر ممکن کوشش کرتے ہیں کوئی بھی مریض ہمارے ہسپتالوں ، رورل ہیلتھ سنٹروں اور بنیادی مراکز صحت سے مایوس نہ جائے۔