لندن (جیوڈیسک) بادشاہ ہونے کا یہ مطلب ہر گز نہیں کہ سب ہرا ہی ہرا ہے۔ برطانوی شاہی خاندان کی بہو اور ہونے والی ملکہ شہزادی کیٹ کو اگلے ماہ مالٹا کے پچاسویں یوم آزادی کی تقریبات میں شرکت کے لئے جانا ہے۔
شاہی محل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شہزادی ملکہ الزبتھ کی نمائندگی کریں گی۔ شہزادی کی غیر حاضری کے دوران انکے شوہر محل میں رہیں گے اور اپنے ایک سالہ بیٹے کی دیکھ بھال کریں گے۔
یاد رہے کہ ملکہ الزبتھ اور ان کے شوہر فلپس شادی کے بعد 1949 میں دو برس تک جزیرہ مالٹا میں رہے تھے۔ ملکہ الزبتھ آخری بار 2007 میں مالٹے کے دورے پر گئی تھیںَ۔