کٹھمنڈو: مانٹ ایورسٹ سر کرنے کی 60 ویں سالگرہ پر میراتھن کا انعقاد

Mont Everest

Mont Everest

نیپال میں دنیا کی سب سے بلند چوٹی مانٹ ایورسٹ کو سر کرنے کی ساٹھ ویں سالگرہ کے موقع پرمیراتھن کا انعقاد کیا گیا۔ سب سے پہلے دنیا کی بلند چوٹی کو سر کرنے والے سر ایڈمنڈ ہیلری اور ٹینزنگ نورگے شرپا کے اعزاز میں ایک رنگا رنگ تقریب ہوئی۔ چھبیس میل طویل اس میراتھن کا آغاز دو ہزار تین سے ہوا۔ میراتھن ایورسٹ بیس کیمپ سے شروع ہو کر نامچہ بیزور پر ختم ہوا۔

اس موقع پر منعقد ہونے والی ایک تقریب میں مانٹ ایورسٹ سر کرنے والے بعض کوہ پیماں کو ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ تقریب میں انٹرنیشنل کلیمبنگ فیڈریشن کے صدر وریجلنڈٹ، ایورسٹ ایکسپرٹ اور سابق صحافی الیزبتھ ہالے اور اطالوی کوہ پیما رین ہولڈ میزنر بھی موجود تھے۔

مانٹ ایورسٹ کو سر کرنے والے کوہ پیماں کی تعداد چار ہزار تک پہنچ چکی ہے۔ انتیس ہزار پینتیس فٹ بلند دنیا کی اس سے سے بلند چوٹی ایورسٹ نیپال کی اہم ذریعہ آمدنی بن چکی ہے جہاں ہر سال کوہ پیما رائلٹی کی مد میں خطیر رقم ادا کرتے ہیں۔