کترینہ کیف اکتسویں سالگرہ آج اپنے دوست رنبیر کپور کیساتھ منائیں گی

Katrina Kaif, Ranbir Kapoor

Katrina Kaif, Ranbir Kapoor

ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف آج اکتیسویں سالگرہ اپنے دوست رنبیر کپور کے ساتھ منائیں گی۔

دیس دیس کی سیر کے بعد کیوٹ کیٹ نے بالی وڈ کیرئیر کا آغاز فلم بوم سے کیا۔

کترینہ کو بالی وڈ میں پہچان فلم میں نے پیارکیوں کیا سے ملی۔ نمستے لندن، ویلکم ، سنگھ از کنگ ، عجب پریم کی غضب کہانی، پارٹنر جیسی فلموں نے کترینہ کو مختلف ایوارڈ سے نوازا گیا۔

ایک تھا ٹائیگر نے کترینہ کو کامیابی کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔ کیوٹ کیٹ کی فلم جب تک ہے جان نے بھی شاندار بزنس کیا۔ کترینہ کی دھوم تھری نے کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کر دیے۔