ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کا کہنا ہے کہ ہراداکارہ اس وقت ہالی ووڈ انڈسٹری میں قدم رکھنا چاہتی جب کہ وہ خود بالی ووڈ انڈسٹری میں ہی رہنا چاہتی ہیں اور فلموں میں اچھے کردار ادا کر نے کی خواہاں ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کا کہنا ہے کہ وہ اب بالی ووڈ کی فلموں میں بہترین کرداروں والے رول ادا کر نا چاہتی ہیں جہاں ہراداکارہ ہالی ووڈ میں اپنی قسمت آزما نا چاہتی ہے لیکن وہ بالی ووڈ میں ہی رہنا چاہتی ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ ہر اداکارہ کے باہر جانے کی خواہش سے بالی ووڈ میں مقابلہ بہت کم ہوگیا ہے جہاں اچھے کرداروں سے فائدہ اٹھانے کا وقت ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ فلم فتور میں ادا کیے گئے کردار سے خوش ہیں، یہ فلم دیگر فلموں سے مختلف ہے جہاں معمول کا رقص نہیں ہے لیکن ایسی فلمیں بننی چاہئیں، کسی بھی فلم کے افتتاحی دن پر کمائی کے اعداد و شمار اصل چیز نہیں ہوتے بلکہ مداحوں کو محظوظ کرنا اصل کامیابی ہے۔ اپنے کرئیر کے شروع میں ہی اگر کامیابی مل جائے تو پھر فلموں کے فلاپ ہونے کا ڈرمحسوس نہیں ہوتا ۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ نئی آنے والی فلم فطورمیں اداکارہ تبو کے ساتھ کام کرنا بہت اچھا لگا جب کہ سیٹ پر اداکارہ ریکھا جی کے ساتھ گزارا ہوا وقت بھی بھلایا نہیں جاسکتا۔