ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف نے میڈیا کے سامنے رنگ گورا کرنے والی مصنوعات کے کمرشل میں کام نہ کرنے کا وعدہ توڑ دیا۔
کہتے ہیں کہ پیسے میں بڑی طاقت ہوتی ہے، یہ اچھے اچھوں کو بدلنے پر مجبور کردیتی ہے، ایسا ہی کچھ ہوا ہے بالی ووڈ کی سپر اسٹار کترینہ کیف کے ساتھ جنہوں نے اپنی فلم دھوم 3 کی تشہیری مہم کے دوران میڈیا کے سامنے وعدہ کیا تھا کہ وہ آئندہ رنگ گورا کرنے والی کسی مصنوعہ کے کمرشل میں کام نہیں کریں گی۔
لیکن وہ وعدہ ہی کیا جو وفا ہوجائے کے مصداق ٹی وی پر کترینہ کیف کا ایک کمرشل دکھایا جارہا ہے جس میں وہ چہرے کی جھریوں کے خاتمے اور رنگ گورا کرنے والی کریم کو اپنی خوبصورت کا راز بتارہی ہیں۔