ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کی باربی ڈول کہی جانے والی کترینہ کیف اور رنبیر کپور کی جوڑی کو بڑے پردے کی کامیاب جوڑیوں میں شمار کیا جاتا ہے لیکن صورت حال یہ ہے کہ وہ اپنے ہی عزیز ترین دوست کے کام کرنے سے کتراتی ہیں۔
بھارتی ویب سائیٹ میں شائع ہونے والے انٹرویو میں کرتینہ کیف کا کہنا تھا کہ رنبیر کے ساتھ فلموں میں کام کرنا بہت مشکل ہے کیونکہ وہ لوگ جن سے بہت اچھی طرح سے واقف ہوں ان کے ساتھ کام کرنا مشکل ہوتا ہے اور واقعی لگتا ہے کہ آپ اداکاری ہی کر رہے ہیں، اس کے برعکس وہ افراد جو اجنبی ہیں یا جنہیں آپ کم جانتے ہیں ان کے ساتھ کام کرنا قدر بہتر رہتا ہے۔
دوسری جانب اپنی آنے والی نئی فلم “جگا جاسوس” کے ہدایتکار “انوراگ باسو” کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ وہ بہت خوش قسمت ہیں کہ انہیں ان کے ساتھ کام کر نے کا موقع ملا ہے، ہر اداکار ان کے ساتھ کام کرنا چاہتا ہے کیونکہ وہ بہترین فلمیں لے کرآتے ہیں۔
واضح ر ہے کہ اداکارہ کترینہ اور رنبیر ایک ساتھ فلم جگہ جاسوس میں نظرآئیں گے تاہم وہ پہلے بھی فلم “عجب پریم کی غضب کہانی” اور فلم “رجنیتی” میں بھی جلوہ گر ہوچکے ہیں۔