ممبئی (جیوڈیسک) سلمان خان، کترینہ کیف اور شلپا شیٹھی کو راجستھان ہائیکورٹ نے نچلی ذات کے ہندوؤں کی توہین کرنے کے کیس میں ریلیف دیدیا۔ خیال رہے کہ سلمان خان، شلپا شیٹھی اور کترینہ کیف پر گزشتہ برس آنیوالی فلم ٹائیگر زندہ ہے کی پروموشن کے دوران نچلی ذات کے ہندوؤں کی توہین کرنے کا الزام تھا۔
بھارتی اخبار کے مطابق گزشتہ روز کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد مذکورہ فنکاروں کو ریلیف دے دیا۔ رپورٹ کے مطابق راجستھان عدالت نے پولیس کو فنکاروں کیخلاف تحقیقات کرنے سے روک دیا جبکہ عدالت نے چھورو پولیس کو سلمان خان اور شلپا شیٹھی کیخلاف اسی مقدمے میں مزید 4 ہفتے تک کسی قسم کی بھی تحقیقات کرنے سے روک دیا ہے۔