کترینہ کیف کا مجسمہ لندن کے مادام تسائو میوزیم کی زینت بن گیا
Posted on March 29, 2015 By Mohammad Waseem شوبز
Katrina Kaif Sculpture
لندن (جیوڈیسک) بالی ووڈ کی کیوٹ کیٹ لندن کے مادام تساؤ میوزیم کا حصہ بن گئیں، سلور گھاگھرا چولی پر پنک دوپٹہ کیوٹ کیٹ پر خوب جچ رہا ہے۔
جھلملاتے سلور گھاگھرے چولی کے ساتھ پنک دوپٹہ اوڑھے کترینہ کیف لندن کے مادام تساؤ میوزیم کی زینت بن گئیں۔
باربی ڈول کترینہ مومی مجسمے کی رونمائی کرنے لندن پہنچیں تو ان کی خوشی دیدنی تھی۔ اداکارہ نے اپنے مجسمے کے ساتھ فوٹو شوٹ بھی کروایا۔
بیس فنکاروں نے چار ماہ کی کوشش کے بعد کترینہ کا مجسمہ تیار کیا ہے جس پر ایک لاکھ پچاس ہزار پاؤنڈ لاگت آئی۔