بالی وڈ (جیوڈیسک) اداکارہ قطرینہ کیف نے کہا ہے کہ میں اس کے لیے سب کچھ کروں گی جو میرے بس میں ہو گا، ویسے فی الحال ایزابیل لاس اینجلس میں ہیں۔ قطرینہ کے مطابق ایزابیل کے پاس ان کی اپنی ٹیم اور مینجر ہیں۔ اگر وہ ہندی فلموں میں آتی ہیں تو میں اپنے تجربے کا استعمال کرتے ہوئے یہاں اس کے قدم جمانے کے لیے اپنی پوری کوشش کروں گی۔
ایزابیل کی پہلی فلم ڈاکٹر کیبی کو امریکا اور کینیڈا میں پذیرائی ملی ہے اور ایزابیل کے کام کی بھی تعریف ہو رہی ہے۔ اب وہ میری طرح بالی وڈ میں کام کرنا چاہتی ہے اور مجھے امید ہے کہ وہ یہاں بھی کامیاب ہو گی۔