کترینہ کیف فلم شوٹنگ کے دوران ڈوبنے سے بچ گئیں

Bollywood

Bollywood

بالی ووڈ (جیوڈیسک) ہاٹ گرل کترینہ کیف فلم شوٹنگ کے دوران ڈوبتے ڈوبتے بچیں۔ لہروں کی بدمعاشی سے کترینہ کیف کی حالت غیر ہوگئی۔ ریتھک روشن اور کترینہ کیف کی جوڑی ایک بار پھر ملی ہے فلم بینگ میں زندگی نہ ملے گی دوبارہ میں ایکشن سین اور خطرناک اسٹنٹس کرنے والی کترینہ کو ریتھک کے ساتھ بے حد پسند کیا گیا جس کے بعد اس جوڑی کو ایک اور فلم بینگ میں کیا گیا ہے۔

کاسٹ اس فلم کی شوٹنگ کے لئے کیٹ اور ریتھک پہچے بینکاک جہاں پانی میں شوٹنگ کرنے کے لئے فلم کی کاسٹ عین گہرے پانی میں پہنچی تو اچانک ہی طوفان نے آن گھیرا۔ کترینہ کیف کو دیکھ کر لہروں نے بھی اپنے اسٹنٹ دکھائے۔ چار فٹ اونچی لہر دیکھ کر کترینہ کیف کے اوسان خطا ہوگئے۔

اور وہ بھاگ کر کیبن کے اندر گئیں ۔ ہچکولے کھاتی کشتی میں کترینہ کیف کی کیفیت دیکھ کر سب ہی ہو گئے پریشان کیٹ اور ریتھک نے فلم کی شوٹنگ سے پہلے ہی اصلی سین دیکھ کر واپس لوٹنے میں ہی عافیت جانی۔