ممبئی (جیوڈیسک) این جی ٹی بالی ووڈ کے ورسٹائل ہیرو رنبیر کپور ایک طویل عرصے سے کترینہ کیف سے اپنی دوستی کو چھپاتے رہے تاہم اب انہوں نے اقرار کر لیا ہے کہ کترینہ انکی زندگی کا خاص حصہ ہیں۔ بالی ووڈ میں صف اول کے اداکاروں کی دوڑ میں شامل رنبیر کپور جب کترینہ کیف کیساتھ اسپین میں چھٹیاں گزارنے گئے تھے تو ہر طرف انکی دوستی اور محبت کے چرچے تھے لیکن ذرائع کے بار بار پوچھنے پر رنبیر ہمیشہ انکار کرتے نظر آئے۔
رنبیر کا یہ بار بار کا انکار بلاآخر اب اقرارمیں بدل گیا ہے اور انہوں نے کترینہ کو اپنی زندگی میں نہایت اہم قرا ر دیا ہے۔ لگتا ہے کترینہ کی محبت کا جادو اب سر چڑھ کر بولنے لگا ہے لیکن ان دونوں اداکاروں کی یہ محبت اب کیا رنگ لائے گی یہ تو وقت ہی بتائے گا۔