ممبئی (جیوڈیسک)بالی ووڈ کیوٹ کیٹ کترینہ کیف اور اداکار رنبیر کپور کی بڑھتی ہوئی قربتیں ایک بار پھر فلم نگری اور میڈیا کی زینت بننے لگیں۔رنبیر اور کترینہ ایک دور میں رومانوی طور پر ایک دوسرے سے بند ھے تھے۔
لیکن وقت کی آندھی نے انہیں جدا کر دیا لیکن ایک بار پھر وہ ایک دوسرے کے قریب آ رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں حال ہی میں ایک شو میں شرکت کے لئے کینیڈا میں تھے جہاں وہ زیادہ وقت اکٹھے گزارتے تھے۔
اس سلسلے کی تازہ کڑی یہ ہے کہ وہ دونوں ممبئی کے ایک اسٹوڈیو میں شوٹنگ کر رہے ہیں اور فارغ وقت میں کترینہ اس سیٹ پر جا پہنچیں جہاں رنبیر شوٹنگ کر رہے تھے۔ دونوں گھنٹہ بھر ایک دوسرے سے باتیں کرتے رہے۔