کترینہ کیف منگل کو 29 ویں سالگرہ منائیں گی

Katrina Kaif

Katrina Kaif

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ موسٹ فیورٹ گرل اور سپر ہٹ آئٹم سونگز کی ملکہ کترینہ کیف کل انتیس ویں سال گرہ منائیں گی۔ کترینہ کیف سولہ جولائی انیس سو چوراسی کو ہانگ کانگ میں پیدا ہوئیں۔ ماں انگریز، باپ بھارتی اور خود ان کی شہریت برطانوی ہے۔ ورک پرمٹ پر فلموں میں کام کرنے والی کترینہ نے سن دو ہزار تین میں بھارتی فلم بوم سے فلمی دنیا میں قدم رکھا لیکن کامیابی کا سفر دو ہزار پانچ میں فلم سرکار سے شروع ہوا جس میں ان کے مدمقابل ابھیشک بچن تھے۔

دوہزار پانچ میں ہی سلمان خان کے ساتھ ان کی کامیاب ترین کامیڈی فلم میں نے پیار کیوں کیا ریلیز ہوئی اس فلم کیلئے کترینہ کو اسٹار ڈسٹ ایوارڈ دیا گیا۔ دو ہزار آٹھ، نو اور دو ہزار دس میں کترینہ کو فیشن میگزین اور ایسٹرن آئی کی جانب سے دنیا کی پرکشش ترین ایشیائی خاتون قرار دیا گیا۔ دو ہزار دس میں کترینہ کو پہلا فلم فیئر بیسٹ ایکٹریس ایوارڈ دیا گیا۔