کترینہ کی قسمت دھوم تھری کو 300 کروڑ کا بزنس کرواسکتی ہے، فلمی پنڈت

katrina kaif

katrina kaif

ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ کی فلم دھوم تھری کی ریلیز میں اب صرف پانچ روز باقی ہیں۔ فلمی پنڈتوں نے پیش گوئی کی ہے کہ فلم کی ہیروئن کترینہ کیف کی قسمت فلم کو تین سو کروڑ سے زائد کا بزنس کروانے میں شامل ہو گی۔

شکاگو میں فلمائی گئی ایکشن، تھرلر، گلیمر، رومانس کے دم دار جلووں سے سجی دھوم تھری کے لیے باربی ڈول کی قسمت سے جڑے کچھ نمبرز بھاگ وان ثابت ہوں گے۔ فلم دھوم تھری کی ہیروین کترینہ کیف 30 سال کی ہیں اور یہ کیٹ کے فلمی کیریئر کی بھی تیسویں فلم ہے۔

جبکہ دھوم تھری میں کترینہ نے تیسرا آئٹم سانگ کر کے شائقین کا دل بھی دھڑ کایا ہے۔ فلمی پنڈتوں نے پیش گوئی کی ہے کہ باربی ڈول سے جڑا تیس، تیس اور تین، تین کا انوکھا جوڑ فلم کے تین سو کروڑ سے زائد کا بزنس کرنے کی خوش خبری سنا رہا ہے۔