ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کی کامیاب جوڑی کترینہ کیف اور رنبیر کپور ایک بار پھر ایک ساتھ جلوہ گر ہو رہے ہیں۔ عجب پریم کی غضب کہانی اور راج نیتی جیسی ہٹ فلموں کی جوڑی کو ہدایت کار اور پروڈیوسر انو راگ باسو نے اپنی آنے والی فلم جگا جاسوس میں کاسٹ کیا ہے۔
اس بات کی تصدیق خود رنبیر نے کی ہے جو انوراگ کے ساتھ فلم کے پروڈیوسر بھی ہیں۔انکا کہنا ہے فلم کی شوٹنگ کا آغاز رواں برس نومبر میں کیا جائے گا۔انہوں نے اسکے ریلیز کی تاریخ کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔