قازقستان : مصر اندرونی خانہ جنگی کی طرف بڑھ رہا ہے، پوٹن

Russian President

Russian President

قازقستان (جیوڈیسک) روسی صدر ولاد میر پوٹن نے کہا ہے کہ مصر میں منتخب جمہوری حکومت کا تختہ الٹ کر فوج کا اقتدار پر قابض ہونا ملک کی تباہی و بربادی کا باعث بن رہا ہے۔

قازقستان میں اپنے ہم منصب نور سلطان سے ملاقات کے دوران تبادلہ خیال کرتے ہوئے روسی صدر ولاد میر پوٹن نے مصر کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فوج کا اقتدار پر قابض ہونا اور منتخب جمہوری حکومت کا تختہ الٹنا مصر کو اندرونی خانہ جنگی کی طرف لے کر بڑھ رہا ہے۔

ان کہنا تھا کہ شام اس وقت سول وار کی لپیٹ میں ہے اگر مصر کی صورتحال پر قابو نہیں پایا گیا تو وہاں بھی اندرونی خانہ جنگی شروع ہو جائے گی۔ انہوں نے مصری عوام سے کہا ہے کہ وہ کوئی بھی ایسا اقدام اٹھانے گریز کرے جو ملک کی تباہی و بربادی کا باعث ہو۔