قازقستان کی پی آئی اے کے جہازوں پر فضائی حدود بند کرنے کی دھمکی

PIA

PIA

اسلام آباد (جیوڈیسک) واجبات کی عدم ادائیگی پر قازقستان نے پی آئی اے کے طیاروں پر اپنی حدود سے گزرنے پر پابندی لگانے کی دھمکی دی ہے۔ پی آئی اے ذرائع کے مطابق امریکا، کینڈا اور یورپ جانے والی پی آئی اے کی پروازیں قازقستان کی فضائی حدود استعمال کرتی ہیں۔

جس کیلئے پی آئی اے کو اوور فلائینگ چارجز قازقستان کو ادا کرنا ہوتے ہیں۔ اِس مد میں پی آئی اے تقریبا دو کروڑ روپے کی نادہندہ ہے۔ ذرائع کے مطابق اگر قازقستان کسی قسم کی پابندی عائد کرتا ہے تو پی آئی اے کی پروازوں کو امریکا ، کینڈا اور یورپ کیلئے طویل راستہ اختیار کرنا ہو گا۔ جس سے وقت اور اخراجات میں کئی گنا اضافہ ہوجائے گا۔ ادھر پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے قازقستان کے ساتھ واجبات کی ادائیگی کا معاملہ جلد طے پاجائے گا۔