قازقستان (جیوڈیسک) سویوز کیپسول کے ذریعے جانے والے تین خلاباز بین الاقوامی خلائی سٹیشن میں داخل ہو گئے۔
قازقستان سے روسی کیپسول سویوز میں بیٹھ کر خلا میں جانے والے دو روسی اور ایک امریکی خلاباز بین الاقوامی خلائی سٹیشن پہنچ گئے ، تینوں خلا بازوں کو وہاں موجود ساتھیوں نے بھرپور استقبال کیا۔
امریکی فلائٹ انجینئر سکوٹ کیلی اور روسی خلا باز میخائل کورنینکو پہلی بار بین الاقوامی خلائی سٹیشن میں ایک سال گزاریں گے جبکہ پادلکا پانچویں بار بین الاقوامی خلائی سٹیشن پہنچے ہیں۔ ستمبرمیں واپس آکر وہ آٹھ سو اٹھہتر دن خلا میں گزارنے والے پہلے خلا باز بن جائیں گے۔