کراچی (جیوڈیسک) پاکستان کرکٹ کی سب سے بڑی نرسری، کراچی۔ لیکن اس کا ہیڈ کوارٹر بھوت بنگلہ بنا ہوا ہے۔ کالی چھتیں، بوسیدہ دیواریں اور مکڑی کے جالے ہی جالے، یہ منظر کسی بھوت بنگلے کا نہیں بلکہ کراچی سٹی کرکٹ ایسوی ایشن کے ہیڈ کوارٹر ہے، جس میں آتے ہوئے ایسوسی ایشن کے نو منتخب صدر اعجاز فاروقی کو بھی ڈر لگتا ہے۔
دفتر میں کھلاڑیوں کا کیرئیر ریکارڈ اور ان کے جیتے ہوئے اعزازات ایسے پڑے ہیں جیسے کباڑ کی دکان۔ جیتی ہوئی ٹرافیاں بے شمار ہیں، لیکن ان کی چمک ماند پڑ چکی،ان پر منوں مٹی پڑی ہے، کسی کے پاس اتنا وقت بھی نہیں کہ ان پر کپڑا ہی مار دے۔
دو کمروں کے اس دفتر میں کچن بھی ہے اور واش روم بھی۔ کراچی سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن میں چار ملازم بھی ہیں، لیکن سارا کا م صرف ایک ہی کمپوٹر پر ہوتا ہے۔