کے ڈی اے، کے ایم سی ٹرانزکشن کمیٹی کا اجلاس 18 جولائی کو ہو گا

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کے ڈی اے، کے ایم سی ٹرانزکشن کمیٹی کا اجلاس 18جولائی کو ہوگا ،کے ڈی اے نے ریٹائرڈ آفیسر کو کنٹریکٹ پر رکھ کر ٹرانزکشن کمیٹی کا رکن بنا دیا ۔کے ایم سی کی کمیٹی اجلاس میں کے ڈی اے کے ٹی او آر کا جواب دے گی۔

کے ایم سی کے ذرائع کے مطابق کے ڈی اے ،کے ایم سی ٹرانزکشن کمیٹی کے 18جولائی کے اجلاس میں کے ایم سی نے جہاں کے ڈی اے کے ٹی اوآر کے جواب میں اپنا موقف تیار کرلیا وہیں ٹرانزکشن پریڈ شروع کرنے سے پہلے ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی کو ان کے دفتر میں بیٹھنے سے مشروط کرنے کا بھی فیصلہ کرلیا۔

جبکہ کے ایم سی اجلاس میں کے ڈی اے ٹرانزکشن کمیٹی کے رکن جو کہ ریٹائرڈ آفیسر ہیں اور ان کو کنٹریکٹ پر بھرتی کرنے پر بھی اعتراض کرسکتی ہے جبکہ کے ایم سی کا کہنا ہے کہ کے ڈی اے مزدور یونین ریٹائرڈ افسروں ملازمین پر مشتمل ہے اس پر بھی اپنا اعتراض پیش کرسکتی ہے۔

واضح رہے کہ کے ڈی اے کا سوک سینٹر کی ملکیت حاصل کرنے کے لئے جاری جہد وجہد پر سندھ حکومت اور لوکل گورنمنٹ تاحال پر اسرار خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔