کڈھالہ بازار میں اسلحہ کی دکان میں لاکھوں روپے مالیت کے اسلحہ چوری کی واردات کا سراغ مل گیا

Accused

Accused

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر) کڈھالہ بازار میں اسلحہ کی دکان میں لاکھوں روپے مالیت کے اسلحہ چوری کی واردات کا سراغ مل گیا ،مرکزی ملزم گرفتار ،وقوعہ میں استعمال ہونے والی کار بھی پولیس نے ضبط کر لی،مال مسروقہ کی جزوی برآمدگی بھی کر لی گئی۔

پولیس تفصیلات کے مطابق چند روز قبل کڈ ہا لہ بازار میں سید امتیاز حسین گیلا نی کی دو کا ن گیلانی اسلحہ ڈیلر سے 8 لاکھ مالیت کا اسلحہ چوری کر لیا گیا ،جس پر ایس ایس پی بھمبر چوہدری منیر حسین ، پی ڈی ایس پی راجہ محمد اشفاق کی زیر نگرانی ایس ایچ او سٹی تھانہ بھمبر چوہدری محمدمنیر،ایس ایچ او برنالہ شیخ عبدالرحمان ،کانسٹیبلان ساجد ،بشارت وغیرہ پر سپیشل پولیس ٹیم تشکیل دی گئی۔

جس نے گزشتہ روزمرکزی ملزم محمد عمران ولد محمد خان قوم جاٹ سکنہ روپیری کو گرفتارکر کے وقوعہ میں استعمال ہونے والی کار LEC.7950 کو ضبط کر لیا ،پولیس ذرائع کے مطابق مال مسروقہ کی جزوی برآمدگی بھی ہوئی ہے اورواردات میں شریک دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے بھی پولیس نے چھاپے مارنا شروع کر دیے ہیں