ٹھٹھہ (جیوڈیسک) کینجھر جھیل جانے والے ہزاروں شہریوں کو پولیس نے ٹھٹھہ میں روک لیا، شہریوں کا احتجاج۔ کینجھر جھیل میں دفعہ 144 کے تحت نہانے پر پابندی عائد ہے۔
کینجھر جھیل میں نہانے پر پابندی لگائے جانے کے باوجود بھی شہریوں کی بڑی تعداد پکنک منانے کے لئے پہنچ رہی ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے یہ پابندی کراچی میں سی ویو کے ساحل پر پیش آنے والے المناک سانحے کے پیش نظر لگائی تھی۔
ٹھٹھہ پولیس حرکت میں آگئی کینجھر جھیل جانے والی شاہراہ کو ٹھھہ پولیس موبائل سے بلاک کرکے کراچی سے آنے والی بسوں ، سوزی ، کار اور دیگر گاڑیوں کو کینجھر جھیل جانے سے روک دیا گیا۔
اس موقع پر پکنک کے لئے آنے والے ہزاروں افراد نے ٹھٹھہ پولیس انھیں ہزاروں روپے خرچ کر کے یہاں پہنچے ہیں اپنے ساتھ کھانا بھی لائے ہیں۔ خواتین اور بچے بھی ساتھ جس کی وجہ سے کافی پریشانی کا سامنا ہے۔
ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ کینجھر جھیل پر جانے اور نہانے دونوں پر پابندی عائد ہے جبکہ ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ کی جانب سے کراچی سانحہ کے بعد تین دن قبل دفعہ 144 نافذ کرکے نہانے پر پابندی عائد کی گئی تھی ۔