ٹھٹھہ (جیوڈیسک) ٹھٹھہ کے قریب کینجھر جھیل میں دفعہ 144 ختم کر کے سیاحوں کی آمد اور جھیل میں نہانے پر پابندی کو فوری طور پر ختم کر دیا گیا ہے۔ کینجھر جھیل میں نہانے پر پابندی سانحہ سی ویو کے بعد دفعہ 144 کے تحت ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ نے لگائی تھی۔
پابندی کے باعث بڑی تعداد میں شہریوں کو عید کی چھٹیوں میں مایوس لوٹنا پڑا تھا۔ جھیل کے تمام راستوں پر ناکہ بندی کردی گئی تھی۔ جو لوگ کسی طرح جھیل پہنچ بھی گئے۔
انہیں بھی جھیل کے داخلی راستوں پر روک لیا گیا تھا۔ ایس ایچ او تھانا کینجھر جھیل بشیر ملاح کے مطابق پابندی اٹھائے جانے کے بعد اب لوگ کینجھر جھیل آسکتے ہیں۔