نئی دہلی (جیوڈیسک) نئی دہلی کے نامزد وزیراعلیٰ عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال نے وزیراعظم نریندرمودی سے ملاقات کی۔ عام آدمی پارٹی کے رہنما سنیش سسوڈیا نے ایک بیان میں کہا وزیراعظم کی رہائش پر یہ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی۔
واضح رہے اروند کیجریوال کل ہفتہ کو نئی دہلی کے رام لیلہ میدان میں وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے۔ انہوں نے نئی دہلی کے مکینوں کو اس تقریب میں بھر پور شرکت کی دعوت دی ہے۔
اروند نے دہلی کو مکمل ریاست کا درجہ اور نئی دہلی میں موجود غیر قانونی کالونیوں کو قانونی حیثیت دینے پر بھی بات چیت کی۔ مودی نے دونوں معاملات کے حل کیلئے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔