ڈیرہ اسماعیل خان(سیدتوقیرزیدی) بند دریائے سندھ پر موٹر سائیکل کی ٹکر سے نوسالہ بچہ زخمی ہوگیا’سٹی پولیس نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے پراحسان اللہ نامی دکاندار سے 150 پتنگ قبضے میں لے لیں’ کینٹ پولیس نے دولاکھ روپے کے جعلی چیک کا مقدمہ مریالی کے رہائشی کیخلاف درج کرلیا’کڑی خیسورپولیس نے قتل کیس کے اشتہاری ملزم کوپناہ دینے پراسکے بھائی کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کینٹ کی حدود میں بندد ریائے سندھ پر تیز رفتار موٹر سائیکل سوارنے نوسالہ سبحان تھہیم ولد شاہنواز سکنہ کچی پائندخان کو ٹکر مار کر زخمی کر دیا۔
سبحان کوہسپتال داخل کرادیاگیا۔سٹی پولیس نے ضلعی انتظامیہ کیطرف سے پتنگ کی فروخت اوراڑانے پرلگائی گئی دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے پر محلہ عالمشیرکے دکانداراحسان اللہ ولدحاجی امان اللہ خٹک کو گرفتار کر کے اسکی دکان سے 150 پتنگیں قبضے میں لے لیں۔تھانہ کینٹ میںدرابن چونگی کے رحیم محسودنے رپورٹ درج کرائی ہے کہ محمودالحسن ایسرسکنہ مریالی نے اسکودولاکھ روپے کاجعلی چیک دیاہے۔
کڑی خیسورپولیس نے عمرخیل پکہ میں اشتہاری ملزم اسلم کوپناہ دینے پراسکے بھائی علی جان ولدمہربان کوگرفتارکرلیا۔پولیس نے ان واقعات کی الگ الگ رپورٹ درج کرلی ہے۔