کراچی (جیوڈیسک) ریلوے پولیس نے کینٹ اسٹیشن پر واقع کار گو سے قیمتی موبائل فونز سے بھرے کارٹن چرا کر فرار ہونے والے ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔
برآمد کیے جانے والے 80 موبائل فون کی مالیت 2 لاکھ روپے سے زائد ہے ، گرفتار ملزم اس قبل ہی اسی طرح ایک اور واردات کے مقدمے میں مفرور تھا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی، تفصیلات کے مطابق ریلوے پولیس نے کینٹ اسٹیشن کے احاطے میں واقعے کار گو سے قیمتی موبائل فون سے بھرے کارٹن چوری کرکے فرار ہونے والے ملزم 25 سالہ اکرام کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 80 قیمتی موبائل فون برآمد کر لیے۔
ایس ایس پی ریلوے روبن یامین نے بتایا کہ گرفتار ملزم کے قبضے سے برآمد کیے جانے والے موبائل فون کراچی سے فیصل آباد کے لیے بک کرائے گئے تھے اور برآمد کیے جانے والے موبائل فون کی مالیت 2 لاکھ روپے سے بھی زائد ہے انھوں نے بتایا کہ گرفتار کیے جانے والا ملزم پشاور کا رہائشی ہے تاہم کراچی میں اس کی رہائش کے حوالے سے معلومات اکٹھا کی جا رہی ہیں۔