کینیا: مسلح افراد کے حملے میں 29 افراد ہلاک ہوگئے

Kenya

Kenya

نیروبی (جیوڈیسک) کینیا کے ساحلی علاقے میں مسلح افراد کے حملے میں 29 افراد ہلاک ہو گئے۔ کینیا کی وزارت داخلہ کے مطابق مسلح افراد نے دو مختلف مقامات پر حملہ کیا۔

جن میں مجموعی طور پر 29 افراد ہلاک ہوئے۔ ریڈ کراس کے مطابق حملہ آوروں کا نشانہ پولیس اسٹیشن تھا۔ حملے کے بعد پولیس اسٹیشن کے باہر ٹرک کو بھی آگ لگادی گئی۔

تین زخمیوں کو طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال لے جایا گیا ہے۔ صومالی تنظیم الشباب نے پہلے ہی اعلان کر دیا تھا کہ وہ ساحلی علاقے کو نشانہ بنائیں گے۔