کینیا فوج نے شدت پسندوں کے خلاف آپریشن شروع کر دیا

Kenya Army

Kenya Army

کینیا (جیوڈیسک) کے دارالحکومت نیروبی میں شاپنگ سنٹر پر حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 68 ہو گئی، فوج نے شدت پسندوں کے خلاف آپریشن شروع کر دیا۔ کینیا ریڈ کراس کے مطابق ویسٹ گیٹ نامی شاپنگ سنٹر سے مزید نو لاشیں برآمد ہونے کے بعد ہلاکتوں کی تعداد ارسٹھ ہو گئی ہے۔

دو سو کے لگ بھگ زخمی ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں برطانیہ کے علاوہ فرانس، چین، گھانا، ہالینڈ، جنوبی افریقہ، بھارت، آسٹریلیا اور کینیڈا کے شہری شامل ہیں۔ تقریبا تیس گھنٹے بعد حکومت نے شدت پسندوں کے خلاف آپریشن کا فیصلہ کیا اور فوجی شاپنگ سیٹر میں داخل ہو گئے۔