کینیا، حملہ کرنیوالوں میں تین امریکی نوجوان، ایک برطانوی خاتون شامل تھی

Nairobi

Nairobi

نیروبی (جیوڈیسک) کینیا کے شاپنگ مال کو دہشت گردوں سے خالی کرا لیا گیا، حملہ آوروں میں امریکی نوجوان اور برطانوی خاتون بھی شامل تھی۔ دارالحکومت نیروبی کے ویسٹ گیٹ شاپنگ مال کاتین روز بعد کینیا کی فوج نے کنٹرول سنبھال کر تمام یرغمالیوں کو رہا کرا لیا ہے۔

صومالیہ کے شدت پسند گروپ الشباب کی جانب سے کئے گئے اس حملے میں باسٹھ افراد ہلاک اور دو سو زخمی ہوئے۔ آپریشن کے دوران کینیا کے گیارہ فوجی بھی زخمی ہوئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دس سے زائد مشکوک افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کا عمل شروع کر دیا ہے۔دوسری طرف کینیا کی وزیر خارجہ امینہ محمد کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں میں دو سے تین امریکی اور ایک برطانوی خاتون بھی شامل تھی۔