کینیا میں کارگو طیارہ عمارت سے ٹکرا کر تباہ، 4 افراد ہلاک

Kenya

Kenya

نیروبی (جیوڈیسک) کینیا میں دوران پرواز کار گو جہاز عمارت سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں جہاز میں سوار عملے کے 4 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں جومو کینیاٹا انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پرواز بھرنے والا کارگو طیارہ فضاؤں میں بلند ہی ہوا تھا کہ قریبی عمارت سے ٹکرا کر تباہ ہو گیا جس میں سوار عملے کے 4 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

ایوی ایشن حکام کے مطابق ایئرپورٹ کے اطراف رہائشی اور کمرشل علاقہ ہے اور فوکر 50 کارگو طیارہ 3 کلو میٹر دوری پر ہی بلڈنگ سے ٹکرا گیا۔

دوسری جانب پولیس حکام کے مطابق کارگو فوکر طیارہ عمارت سے ٹکرانے سے قبل بجلی کی تاروں سے ٹکرایا تاہم عمارت خالی ہونے کے باعث ہلاکتیں کم ہوئیں۔