کینیا کی عدالت کا پاکستانی سمیت 4 مبینہ منشیات سمگلروں کو امریکہ کی تحویل میں دینے کا حکم

Kenya

Kenya

نیروبی (جیوڈیسک) کینیا کی عدالت نے پاکستانی سمیت چار مبینہ منشیات سمگلرز کو امریکہ کے حوالے کرنے کا حکم دیدیا ہے۔

ان کو گزشتہ ہفتے ہیروئن کے 98 پیکٹ رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور امریکہ نے ان کی گرفتاری کیلئے ریڈ نوٹس انٹرپول کے حوالے کیا تھا۔ ملزموں کے نام بختاش اکاشا، ابراہیم اکاشا، آنند گری اور کلام حسین ہیں۔