کینیا: الیکشن کمشن کے خلاف احتجاج، شیلنگ، ایک شخص ہلاک، رکن پارلیمنٹ گرفتار

Kenya

Kenya

نیروبی (جیوڈیسک) کینیا میں الیکشن کمشن کے خلاف مظاہرہ کیا گیا۔ پولیس نے منتشر کرنے کیلئے احتجاج کرنیوالوں پر آنسو گیس کے شیل پھینکے اور پانی کی گن سے چھڑکائو کیا جس سے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔ 50 مظاہرین نے الیکشن کمشن آفس کی طرف مارچ کی کوشش کی۔

مومباسا سے 7 افراد کو پکڑ لیا گیا۔ مظاہرین الیکشن کمشن کے عملے کی برطرفی کا مطالبہ کر رہے تھے۔

دوسرے واقعہ میں رکن پارلیمنٹ کو گرفتار کر لیا گیا۔