کینیا میں انتخابات، جھڑپ میں12 افراد ہلاک

Kenya Elections

Kenya Elections

نیروبی(جیوڈیسک) کینیا میں نئے آئین کے تحت تاریخ کے اہم ترین انتخابات میں ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔ انتخابات کے دوران ووٹرز نئے صدر، ارکانِ پارلیمنٹ، گورنرز، سینیٹرز، کونسلرزاور خصوصی خواتین نمائندوں کا انتخاب کریں گے۔2007 کے انتخابات کے دوران تشدد واقعات میں ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

اطلاعات کے مطابق ملک کے مختلف حصوں میں پولنگ اسٹیشن کھلنے سے پہلے ہی بہت سے لوگ ووٹ ڈالنے کے لیے لمبی قطاروں میں کھڑے نظر آئے۔ پولنگ کے دوران امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے99 ہزارپولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔دوسری جانب ممباسا شہر میں پولنگ شروع ہونے سے قبل ایک جھڑپ کے دوران 6 پولیس اہلکار اور 6 حملہ آور ہلاک ہوگئے۔