کینیا (جیوڈیسک) کینیا میں اڑسٹھ ملین یورو مالیت کے غیر قانونی طریقے سے شکار کیے گئے 100 ٹن سے زائد ہاتھی کے دانتوں کو آگ لگا دی گئی۔
کینیا نے ہاتھیوں کے تحفظ کے لیے نیروبی نیشنل پارک میں 100 ٹن سے زائد ہاتھی دانتوں کو آگ لگا دی ۔ جلائے گئے ہاتھی دانتوں میں اُن سے تیار شدہ مجسمے اور دیگر اشیا بھی شامل تھیں۔ یہ ذخائر غیر قانونی طریقے سے شکار کیے گئے تقریباً 6700 ہاتھیوں سے حاصل کیے گئے تھے جن کی مالیت اڑسٹھ ملین یورو بنتی ہے۔
جنگلی جانوروں کا تحفظ کرنے والے تنظیموں نے کینیا میں ہاتھی دانتوں کے نذر آتش کیے جانے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام سے ہاتھی دانتوں کے لیے غیرقانونی شکار میں اضافہ ہوسکتا ہے ۔ کینیا میں ایک اندازے کے مطابق پانچ لاکھ ہاتھی پائے جاتے ہیں جن میں سے تقریباً ہر سال 30,000 ہاتھیوں کو ہاتھی دانت کی غیر قانونی تجارت کی وجہ سے ہلاک کر دیا جاتا ہے۔