کینیا : بچوں سے جنسی زیادتی، امریکی ڈاکٹر پر فرد جرم عائد

Kenya

Kenya

واشنگٹن(جیوڈیسک)کینیا میں جنسی زیادتی کا ارتکاب کرنے والے امریکی ڈاکٹر پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔ کینیا میں ہسپتالوں اور امدادی اداروں کے ساتھ کام کرتے ہوئے آٹھ سال کے عرصے میں کم از کم 14 بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کا ارتکاب کرنے والے امریکی ڈاکٹر پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔

67 سالہ جان اوت کو 26 جولائی کو اس وقت30 سال قید اور 250,000 ڈالر جرمانے کی سزا سنائی گئی جب اس نے ان دلخراش جرائم کی فہرست کا اعتراف کیا تھا۔

محکمہ انصاف نے کہا ہے کہ اوت نے کینیا میں اپنے قیام کے دوران وہاں ایک یتیم خانہ بھی شروع کیا تھا۔ اس کی درندگی کا شکار ہونے والے بچوں کی عمریں نو سے لے کر 17 سال کے درمیان تھیں۔

اوت نے اعتراف کیا کہ تواتر کے ساتھ ان بچوں کو سکول کے اخراجات اور مالی تعاون فراہم کرتے رہے ہیں۔ دسمبر 2012 میں گرفتاری کے بعد سے اوت وفاق کی حراست میں ہے جب اس کو تنزانیہ سے ڈی پورٹ کیا گیا تھا۔