کینیا: نیروبی کے ہوٹل پر الشباب کا دھاوا،15 افراد ہلاک

Kenya Hotel Attack

Kenya Hotel Attack

نیروبی (جیوڈیسک) کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں ہوٹل پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک ہو گئے۔

خبر کے مطابق،کینیا کے صدر نے ہوٹل کے اطراف جاری آپریشن کے خاتمے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس نے جوابی کارروائی میں تمام حملہ آوروں کو ہلاک کردیا ہے تاہم، حملہ آوروں کی تعداد اور شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

دہشت گردوں کے حملے میں ہلاک شدگان کے درمیان ایک امریکی شہری بھی شامل ہے جبکہ ایک کے بارے میں برطانوی شہری ہونے کا خیال ظاہر کیا جا رہا ہے بقیہ افراد مقامی ہیں۔ شدت پسند جماعت الشباب نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

حفاظتی حکام کے مطابق 4 حملہ آور ہوٹل کی پارکنگ میں داخل ہوئے اور وہاں کھڑی گاڑیوں کو دھماکے سے اڑادیا جس کے بعد ایک خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑالیا۔