کینیا (جیوڈیسک) کینیا کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے فوج نے دارالحکومت نیروبی کے ویسٹ گیٹ شاپنگ مال کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ ٹویٹر پر ایک پیغام میں وزارت داخلہ نے لکھا ہے کہ ساٹھ گھنٹے میں کینیا کی فوج نے شدت پسندوں کو صفایا کر دیا ہے۔ پیغام میں کہا گیا ہے کہ فوج شاپنگ مال کے ہر فلور کی چیکنگ کر رہی ہے۔
امید ہے کہ تمام یرغمالیوں کو رہا کروا لیا گیا ہے، الشباب نامی تنظیم کے دس سے پندرہ شدت پسندوں نے ہفتے کو شاپنگ مال پر حملہ کیا تھا اور وہاں موجود لوگوں کو یرغمال بنا لیا تھا۔ سیکورٹی فورسز سے جھڑپوں میں اڑسٹھ لوگ ہلاک اور دو سو زخمی ہوئے۔