کینیا : پولیس کا مظاہرہ کرنے والے بچوں پر آنسو گیس کا استعمال

Children Protest

Children Protest

نیروبی (جیوڈیسک) کینیا کی پولیس نے دار الحکومت میں مظاہرہ کرنے والے بچوں پر آنسو گیس شیل برسا دئیے۔

آنسو گیس سے کئی بچے زخمی ہو گئے۔ بچے کھیل کے میدان پر مقامی سرمایہ کار کے قبضے کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔

پولیس نے اسکول کے اساتذہ کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔ دنیا بھر کے میڈیا نے پولیس کی بے حسی پر کینیا کی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔