کینیا کے صدر یوہوانٹرنیشنل کریمنل کورٹ کے سامنے پیش ‘ فرد جرم عائد

Kenya

Kenya

دی ہیگ (جیوڈیسک) کینیا کے صدر یوہوروکنیاٹا انٹرنیشنل کریمنل کورٹ کے سامنے پیش ہوگئے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ کسی ملک کے صدر اپنے عہدہ صدارت کی مدت کے دوران کسی عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔ عدالت نے صدر کنیاٹا پر انسانیت کیخلاف جرائم کی فردجرم عائد کی۔

کنیاٹا اپنے نائب کو ذمہ داریاں سونپ کرہیگ میں انٹرنیشنل کریمنل کورٹ کے روبرپیش ہوئے جہاں انھیں عدالت نے 2007-8 کے انتخابات کے بعد ہونے والے ہولناک تشدد کی منصوبہ بندی کرنے کے الزام میں سوالوں کے جواب دیئے۔

اس موقع پرکنیاٹا بہت پرسکون تھے اور انہوں نے مقدمہ کی کارروائی شروع ہونے سے قبل وکلاء سے بات چیت کی۔ اس موقع پر کینیا کے بہت سے باشندے ‘ حمائتی اور ارکان پارلیمنٹ بھی گیلری میں موجود تھے۔ عدالت کے جج کونیکو اوزاگی نے کنیاٹا کو بتایا کہ وہ یہاں صرف ذاتی حیثیت اوربطور ملزم حاضرہوئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ وہ صرف اپنی ملزم کی حیثیت میں الزام کا جواب دیں اور سرکاری حیثیت یا سیاسی نوعیت کا کوئی بیان نہ دیں۔قبل ازیںکنیاٹاکے وکیل سٹیفن نے کہاکہ ان کے موکل عدالت میں بیان نہیں دیںگے بلکہ میں ان کی طرف سے سوالوں کے جواب دوں گا۔